loading...

Saturday 25 June 2016

امجد صابری کی شہادت، اُس روز گلیاں کیوں اور کس نے بند کرائیں ؟ حیرت انگیز انکشافات




کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیرداخلہ انورسیال نے کہاہے کہ اگرمیرے گھرجانے سے حالات بہترہوسکتے ہیں تومیں بخوشی گھرجانے کوتیارہوں۔گزشتہ روزامجدصابری مرحوم کے گھرتعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امجدصابری کے قتل سے پورے ملک کودکھ اورافسوس ہے ،اورہم بھرپورکوشش کررہے ہیں کہ دہشتگردوں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں اورامجدصابری کے قاتل بھی بہت جلدگرفتارکرلیں گے ۔انہوںنے کہاکہ اگرمیری سیکورٹی کیلئے گلیاں بندکرائی گئیں تومیں تحقیقات کراو ¿ں گا،میں نے کسی شہری کوتکلیف دینے کیلئے نہیں کہا۔انہوںنے کہاکہ کسی کوعہدے سے ہٹانے یاافسران کے استعفیٰ سے حالات بہترنہیں ہوسکتے ۔انہوںنے کہاکہ میںنے کبھی بھی اپنی سیکورٹی کیلئے گلیاں بندکرنے کونہیں کہااورنہ ہی کبھی میری سیکورٹی کیلئے دکانیں بندکرائی گئیں ۔انہوںنے کہاکہ فنکاربرادری کاحق ہے کہ وہ سیکورٹی مانگیں اورہم بھرپورکوشش کریں گے کہ انہیں موثرسیکورٹی فراہم کریں ۔انہوںنے کہاکہ اس شہرکے صوبے کے لوگ میرے لئے اہم ہیں ،میں سیٹ سے چپک کربیٹھنے والانہیں ہوں ،ملزمان کے خاکے پولیس نے نہیں گواہوں نے بنوائے ہیں ۔صوبائی وزیرداخلہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کوبھی جلدازجلدبازیاب کرالیاجائے گا

Monday 20 July 2015

موبائل فون اب موم بتی سے چارج کیجئے

 پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا عفریت سر چڑھ کر بول رہا ہے جس کی وجہ سے اکثر موبائل فونز کی چارجنگ ختم ہو جاتی ہے اور شام کے اوقات میں چارجنگ لائٹس اور موم بتیوں سے تاریکی دور کی جاتی ہے لیکن اب انہی موم بتیوں سے موبائل فونز بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔
Candle Charger
ماہرین نے ایک ایسا تھرمو الیکٹرک جنریٹر بنایا ہے جو بلیک آؤٹ کی صورت میں موم بتی سے ڈھائی واٹ بجلی پیدا کرتا ہے، جو ایک موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے کافی ہے جب کہ اس سے چھوٹے کیمروں کو بھی بجلی دی جاسکتی ہے۔ برتن نما آلے کے پیندے میں تھرمو الیکٹرک جنریٹر نصب ہے۔ اس میں پانی بھرکرنیچے موم بتی جلائی جاتی ہے اور 6 گھنٹوں میں یہ 2 آئی فونز چارج کرسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں ابھی کچھ وقت لگے گا لیکن موم بتی چارجر گھر کے اندر رہتے ہوئے حرارت سے بجلی بناتا ہے اور مستقبل بنیادوں پر ہموار چارج فراہم کرتا ہے۔ کمپنی اس کے لیے ایک خاص موم بتی خود فراہم کرتی ہے اور جلد ہی تمام اقسام کی موم بتی سے اسے چارج کرنا ممکن ہوگا۔ اس نظام کی قیمت 41 ڈالر یعنی 4100 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
آرام دہ کرسی سے فون چارجنگ
دوسری جانب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے طالبعلموں نے ایک ایسی آرام دہ کرسی بنائی ہے جو دائیں بائیں ڈولتی ہے اور اسی حرکت سے توانائی پیدا کرتی ہے، اس کرسی سے موبائل فون بھی چارج کیے جاسکتے ہیں۔ وولٹا نامی اس کرسی کے نیچے ایک پنڈولم ہے جو ایک یوایس بی پورٹ کے ذریعے موبائل فون چارج کرتی ہے۔


Friday 17 July 2015

عید پر بسیارخوری سے معدہ خراب ہوسکتا ہے، ماہرین طب

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں روزے رکھنے سے دن بھر معدہ خالی رہتا ہے جس کی وجہ سے معدے کے افعال سست ہوجاتے ہیں لیکن عیدپر بسیارخوری سے معدے پراضافی بوجھ ڈال دیاجاتا ہے جس سے معدہ خراب ہوسکتاہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں روزے رکھنے سے معدے، گردے سمیت پیٹ کو آرام کا موقع ملتا ہے لیکن عید پربسیار خوری سے ایک دن ہی میں پیٹ کے افعال متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ عیدخوشی کا دن ہوتاہے شہری کھانے ضرورکھائیں لیکن عید کے پہلے دن احتیاط سے کھانے کھائیں، مرغن، تیز مصالحے دار کھانے اور بازار کے غیر معیاری کیک اور مٹھائیاں کھانے سے گریزکیاجائے۔ماہرین طب کاکہنا تھا عیدکے موقع پر ہلکی اور زودہضم غذاکی ضرورت ہوتی ہے، مرغن غذاؤں سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔ عیدکے موقع ناشتے میں سویاں کھانی چاہئیں، دوپہرکے کھانے میں سبزی گوشت، چپاتی کے ساتھ اور رات کے کھانے میں ہلکی زود ہضم غذاکھائی جائے جب کہ پھلوں کا استعمال بھی انتہائی مفید ہے، موسمی پھل کواستعمال کرنے سے جسم کو بھرپورتوانائی حاصل ہوتی ہے، پھلوں سے نشاستہ داراجزا،قدرتی نمکیات مثلاً سوڈیم، کیلشیم،پوٹاشیم، فولاد،فاسفورس حاصل ہوتا ہے، یہ پھل قبض نہیں ہونے دیتے اور انسان تندرست و توانارہتاہے۔

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جائے گیؐ

 سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظرآگیا اور عید الفطرآج منائی جائے گی۔
mosque view
سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائشیا، دبئی، قطر، عراق، کویت اور اردن سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ان تمام ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جائے گی جب کہ ترکی، آسٹریلیا، جاپان،فلپائن اور جرمنی میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر کا اعلان کردیا گیا ہے۔
افغانستان میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد آج افغانستان میں بھی عیدالفطر منائی جائے گی۔

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا۔
loading...